سپریم کورٹ آج گندے پانی سے جنازہ لے کر جانے کے ازخود نوٹس کی سماعت کریگی
چوک شاہ مقیم+ حجرہ شاہ مقیم+ اوکاڑہ (نامہ نگاران) حجرہ شاہ مقیم میں گندے پانی سے جنازہ لے کر جانے کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ ارکان اسمبلی چیئرمین میونسپل کمیٹی سمیتدیگر لوگ بھی پیش ہونگے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار‘ جسٹس سجاد افضل‘ جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل بنچ سماعت کریگا۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی رائو محمد اجمل خاں‘ صوبائی وزیر سید رضا گیلانی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم آج 29مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ ازخود نوٹس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی‘ ادھورے ترقیاتی کام دن رات کرکے مکمل کئے جا رہے ہیں۔