ضلع وسطی میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچا نے کے لئے امدادی کیمپ قائم
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) کراچی میں گرمی کی شدت میں اضا فہ اور محکمہ مو سمیات کی جا نب سے کراچی میںدرجہ حرارت میں مزید اضا فہ کی پیش گو ئی کے پیش نظر عوام کو ہیٹ اسٹر وک سے فوری بچائو کے لئے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہا شمی کی خصوصی ہدایت پر ضلع وسطی کے سات مقامات پرہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گر می کی شدت میں ہو نے والے اچانک اضا فے نے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا جبکہ محکمہ مو سمیات نے نہ صرف کراچی کے درجہ حرارت میں اضا فے کی پیش گوئی کی ہے بلکہ عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لئے ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپس (first response center )کے قیا م کے احکا مات جا ری کئے جس پر عمل کر تے ہو ئے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے ضلع وسطی کی حدود میں لیا ت آبا د ڈاکخانہ ، کریم آباد ، واٹر پمپ چورنگی ، فیڈر ل بی ایریا ، نا ظم آبا د ، پٹرول پمپ چورنگی ، فائیو اسٹار چورنگی ، نا ظم آباد ، نیوکراچی ، سندھی ہو ٹل ،یو پی مو ڑ ، ناگن چورنگی پر ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ ( first response center )لگادیئے ۔ کیمپس میں ڈاکٹر ز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، آئس پیکس ، آئس جیکٹس ، ORS ڈرپیس ، تو لئے ، کیپ ، منرل واٹر کی سہو لیات دستیاب ہو نگی ۔