کے ڈی اے کے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی بحران پر قابو پانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے تمام محکموں کے سربراہوں سے ریونیو میں اضافے کیلئے تجاویز طلب کرلیں لیکن انہوں نے چپ سادھ لی خاص طورپر محکمہ اسٹیٹ حساب کتاب دینے سے گریزاں ہیں کیونکہ اس نے کوڑیوں کے عوض جائیدادیں کرایہ پر دیدی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے یہ تجاویز کے ڈی اے کی گورننگ باڈی میں پیش کی جائیں گی اس وقت کے ڈی اے کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں اور تنخواہ ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہوتے۔