پاکپتن: دربار بابا فریدؒ کی سکیورٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کی انڈین گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل
پاکپتن (نامہ نگار) دربار بابا فریدؒ پر خواتین کی سکیورٹی چیکنگ پر مامور لیڈی پولیس کانسٹیبل کی دربار کے داخلی راستے پر قائم سکیورٹی چیکنگ کے لئے قائم کیبن میں انڈین گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ ویڈیو نے دربار بابا فرید کی سکیورٹی کے انتظات پر سوالیہ نشان لگا دئیے‘ مذہبی حلقوں میں شدید غم غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا گیا کانسٹیبل دوران ڈیوٹی سکیورٹی کیبن میں ڈانس کرنے میں مصروف تھی، سکیورٹی کیبن میں درگاہ داخل ہونے سے پہلے خواتین کی تلاشی لینے کے بعد درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔ زائر خواتین کی سکیورٹی چیکنگ کے لئے بنائے جانے والے کیبن میں پولیس کی نئی وردی میں ملبوس پولیس کانسٹیبل ثناء کی انڈین گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہری اور مذہبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔