قائمہ کمیٹی پوسٹل سروسز کا نیب اور ایف آئی اے کی سست روی پر اظہار برہمی
اسلام آباد(خبر نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پوسٹل سروسز کا محکمہ میںمالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں ایف آئی اے اور نیب کی سست روی پر شدیدبرہمی کا اظہار۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیرمین سید افتخار الحسن کی صدارت میں پارلیمینٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں مالی سال2017-18 کے دوران مالی حالات کی خرابی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ،پولیس،نیب اور ایف آئی اے کے حکام نے بھی شرکت کی اور پوسٹل سروسز میں مختلف گھپلوں، مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات بارے بریفنگ دی جس پر کمیٹی کے ارکان نے تینوں اداروں کی جانب سے انتہائی سست روی کے ساتھ تحقیقات کر نے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور دونوں اداروں کو تحقیقاتی کارروائی کا دائرہ کار بڑھانے اور اسے تیز رفتار ی سے مکمل کر نے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایم این ایز سردار ممتاز خان، سید محمد اختر حسین شاہ، چوہدری خادم حسین، خواجہ غلام رسول،شاہ جہاں بلوچ،شاہدہ رحمانی ،عائشہ سید نے شرکت کی۔