پنجاب حکومت نیا بجٹ 2 مئی کو پیش کریگی، سمری وزیراعلی کو ارسال
لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت مالی سال 2018-19ء کا بجٹ 2 مئی کو پیش کریگی۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں نے اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کئے جانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جبکہ پنجاب حکومت تاحال بجٹ پیش کرنے کی تاریخ نہیں دے سکی۔