جھنگ: نامعلوم خاتون ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے کر فرار

Mar 29, 2018

جھنگ (نامہ نگار) نامعلوم خاتون ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے کر بچہ وہیں پھینک کر فرار ہوگئی۔ گذشتہ روز خاتون نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایکسرے روم کے ساتھ موجود واش روم میں بچے کو جنم دیا اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئی‘ دیگر مریضوں کی نشاندہی پر ہسپتال عملہ نے بچے کو فوری طور پر چلڈرن وارڈ میں منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچہ تندرست اور صورتحال نارمل ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر کا کہنا ہے کہ بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جائے جبکہ خاتون کی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لے جارہی ہے۔

مزیدخبریں