سکھر ، کھجور مارکیٹ میں گودام کی چھت مزدوروں پر آگری ، 12جاں بحق
سکھر( محمد حسیب شیخ ) سکھر چھوہار مارکیٹ میں گودام کی چھت مزدوں پر آن گری ، مرد و خواتین سمیت 12 جاں بحق ، متعدد زخمی ، فوج ، رینجرز ، پولیس ، ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے امدادی کاروائیاں جاری ، سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ، مارکیٹ کمیٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، گودام کو 15دن قبل سیل کیا گیا تھا مالک کو گرفتار کیا جائے گا ڈی سی سکھر کی میڈیا سے بات چیت روہڑی کے قریب واقع ایشیا کی سب سے بڑی کھجور منڈی آغا قادر داد زرعی مارکیٹ میں واقع کومل ٹریڈرز گودام کی چھت اچانک دہماکے سے وہاں پر کام کرنے والے مزدوروں پر آگری جس کے ملبے تلے دب کر چھ خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کی نعشوں کا روہڑی ، سول اسپتال اور قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا جاں بحق افراد کی شناخت مسمات مختیارا ں ، مسمات فیروزہ ، مسمات بشیراں ، مائی لال ، سجاول ، عبدالقیوم ، لالو ، ضم ، بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے جاں بحق افراد میں اکثر کا تعلق سکھر کے علاقے نیو پنڈ سے بتایا جاتا ہے مرنے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں واقعہ کی اطلاع پر ایدھی سکھر سمیت دیگر رضاکار تنظیموں کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملبے سے متوفیاں کی نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر روہڑی اور سکھر کی سول اسپتال میں پہنچایا جہاں پر زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رات دیر تک جاری رہا اطلاع پر پاک فوج اور رینجرز ،پولیس کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کام میں تیزی لائی گئی ہے اور خدشہ ظا ہر کیا جارہا ہے کہ ابھی تک بڑی تعداد میں مزدور ملبے تلے دبے ہیں بتایا جاتا ہے کہ چھت پر وزن سے زیادہ چھوہارے کی بوریاں رکھی گئی تھیں اور اس کے نیچے کھجور پکانے والی بھٹی بھی ہے جس میں دہماکہ ہوا تو اس کے دہماکے سے چھت بھی زمین بوس ہوگئی واقعہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی ہے جبکہ جائے وقوعہ اور اسپتال میں قیامت صغری کا منظر دیکھنے میں آئے دوسری جانب ڈی سکھر رحیم بخش متیلو کی نگرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حادثے کے شکار گودام کو 15روز قبل سیل کیا گیا تھا گودام کے مالک کولچو مل کو بھی گرفتار کیا جائے گا چھوہار ا مارکیٹ کے صدر دیدار جتوئی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر کی کھجور مارکیٹ میں چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے علا وہ ازیں صوبائی وزیر محنت و اطلاعات سید نا صر حسین شاہ نے سکھر کھجو ر مارکیٹ کے واقعہ میں قیمتی جا نوں کے ضیاع پر اپنے گہریافسو س کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت سندھ نے فو ری طور پر واقعہ کانو ٹس لیتے ہو ئے کمشنر سکھر سے فوری ر پو رٹ طلب کر لی ہے۔