جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں محنت کش سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جی ٹی روڈ پر کار نے سائیکل سوار محنت کش عابد رضا کو روند ڈالا۔ جو انڈر پاس پل سے سڑک پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ لاہور روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ لاہور روڈ موٹر سائیکل سوار بہن بھائی گر کر زخمی، ٹرک کی زد میں آکر جواں سالہ خاتون ہلاک ڈرائیور فرار ہوگیا۔