فیروز والا: ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرکے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت سے محروم کردیا۔ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دکاندار سمیت دو افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب دوساکو چوک میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایزی لوڈ کی دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر دکاندار رمضان کو زخمی کردیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ فیض پور کے قریب ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان ساجد کو زخمی کردیا۔ ڈاکوئوں نے سگیاں چوک میں گھر میں داخل ہوکر مالک فیض کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے۔ شرقپور میں ڈاکوئوں نے ایمبولینس چھین لی اور فرار ہوگئے۔ مریدکے میں دکاندار فاروق کو لوٹ لیا نقدی چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے عمران کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ بڑھتی وارداتوں میں شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔