گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی
فیروز والا (نامہ نگار) ونڈالہ میں گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان قدیر احمد نے گولیاں کھالیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔