رائیونڈ سانحہ میں شہداء کیلئے تمغہ شجاعت اور زخمیوں کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کی منظوری کیلئے مراسلہ لکھ د یا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور پولیس نے رائیونڈ سانحہ میں تمام شہداء کیلئے تمغہ شجاعت اور زخمیوں کیلئے قائد اعظم پولیس میڈل کی منظوری کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔ مراسلہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو لکھا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر حیدرا شرف نے کہا کہ رائیونڈ بم دھماکہ میں شہید پولیس اہلکار ملک و قوم کے ہیرو جبکہ زخمی ہونے والے غازی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاہور پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔