دیامر ،لینڈ سلائیڈنگ، 6 افراد جاں بحق
دیامر(صباح نیوز)دیامر کے سب ڈویژن داریل کے گائوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افرادجاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لیں، مزید دو لاشوں کی تلاش جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔