میامی، اوپن وکٹوریہ آزارنیکا اور سلین سٹیفنز کی سیمی فائنل میں رسائی
میامی (این این آئی) الیگزینڈر زویرو، کیون اینڈرسن، بورنا کورچ اور کارینو بسٹا نے میامی اوپن کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا فلوریڈا میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے آسٹریلیا کے نک کریوس کو 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔ جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن نے امریکا کے فرانسز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ کروشیا کے بورنا کورچ نے کینیڈا کے ڈینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 ، 4-6 اور 6-4 سے ہرادیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے کارینو بسٹا نے ہم وطن حریف فرنینڈو ورڈاسکو کو بآسانی 6-0 اور 6-3 سے شکست دی ۔فلوریڈا میں جاری ویمنز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں امریکا کی سلین سٹیفنز نے جرمنی کی اینجلیق کربر کو بآسانی 6-1 اور 6-2 سے ہرایا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔