کیپٹن عمر ہنگورا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ بلوچ یوتھ گارڈنے جیت لیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) ینگ ہنگورا فٹبال کلب کے زیراہتمام کلری آگرہ تاج گرائونڈ پر جاری آل کراچی کیپٹن عمر ہنگورا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندرا فائنل بلوچ یوتھ گارڈن نے لائٹ آف بلوچ کو باآسانی3-0 سے ٹھکانے لگاکر ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنالیا۔ شائقین فٹبال کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کھیلے گئے فائنل میں بلوچ یوتھ گارڈن کی ٹیم نے لائٹ آف بلوچ کو فائنل میں آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 3-0سے جیت حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ وقفے میں مہمان خصوصی ایم این اے شاہ جہان بلوچ اور چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ساتھ احمد گھانچی، عبدالوحید، رائو اقبال، اعجاز کارا،مولابخش، عیسیٰ خان ساجدی، رضا خان، محمد سلیم سماء ،ظفر بابا، منور بلا، رزاق، اسحاق ، بیگ محمد مندرہ سمیت دیگر موجود تھے۔