یو ایم ٹی کا سالانہ کانووکیشن 500 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
لاہور ( پ ر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہورکے پندرہویں سالانہ کانوکیشن کے موقع پر پانچ سونوے گریجوئیٹس کوڈگریوں، گولڈ میڈلز، اور سپیشل ایوارڈز یئے گئے جس میں ریکٹر میڈلز، پیٹرن میڈلزریکٹر ایکڈیمکس ایکسیلینس ایوارڈ، سر ٹیفیکیٹ آف ایکسیلینس شامل ہیں۔ ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں 247 بی ایس, 79ماسٹرز ،,263ایم ایس اورایم فل اور 1پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی گئی۔کانوکیشن کے موقع پر33گولڈمیڈلز، سپیشل ایوارڈز اورکیش پرائز بھی دئیے گئے۔ کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مراد نے طلبہ وطالبات، ان کے والدین، اوراساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو طاقتور بناتی ہے جس سے ترقی و ارتقا کے نئے زاویے کھلتے ہیں اور کائنات کے چھپے رازوں سے پردہ اٹھتا ہے۔انہوں نے کہا یوایم ٹی میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ریسرچ کرنے کے جدید ترین طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی ڈگریوں سے بڑھ کر پروفیشنلزم دے رہی ہے جو کہ طلبہ کو زندگی کے معاملات میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ڈاکٹرمراد نے گریجوئیٹس پرزور دیا کہ وہ پڑھنے لکھنے کے عمل کو کبھی ترک نہ کریں بلکہ کام میں مصروف ہوجانے کے بعد بھی مطالعہ کو جاری رکھیں۔