آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی: شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین یونین کونسل سلطانکے مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدوار پی پی 173چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا خاندانی شعار ہے، آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن کا ہے، موجودہ دور میں جو ترقی ہمارے علاقہ میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، حلقہ کے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو عوامی سہولیات کا سلسلہ حلقہ بھر تک پھیلا دیں گے۔ تحریک انصاف کی سیاست محض الزامات اور حسد پر مبنی ہے، جھوٹے الزامات لگا کر سستی شہرت حاصل کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔