حکومت نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مضبوط بنائے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارگردگی بہتر بنانے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مضبوط بنائے ان اداروں میں تعلیمی اخراجات مناسب اور غریبوں کیلئے قابل برداشت ہوں۔