پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی یاد میں شمعیں روشن کیں
لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، وقاص پرنس، خواتین ونگ لاہور کی رہنماء بیگم بشراء ملک، منیارٹی ونگ کے رہنماء عمران افیق اٹھوال، نسیم سہوترا، علماء ونگ کے رہنماء ڈاکٹر بدر دین اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے گلشن اقبال پارک لاہور بم دھماکہ کا ایک سال مکمل ہونے پر شہداء کی یاد میں شمع روشن کی اوراس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔