بولان ایوارڈ تقریب : فنکاروں نے چار چاند لگا دئیے
لاہور (کلچرل رپورٹر) بولان ایوارڈ کی تقریب گذشتہ روز الحمرا ہال میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ دئیے گئے۔ ایوارڈ وصول کرنے والوں میں شاہدہ لطیف، اداکارہ زری اور ناصرہ عتیق شامل ہوئیں۔ اس موقع پر عدیل برکی، اظہر رنگیلا، ماہم رحمان، دردانہ رحمان، تابندہ اور زری نے پرفارم کیا۔