مکرمی! مسلم لیگ(ن) میں بہت سے کارکن ہیں جنہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ان قربانیاں دینے والے کارکنوں میں ڈسکہ کے سرفہرست ایک نام محمد نعیم بٹ مسلم لیگ(ن) سٹی ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری کا ہے ۔ حلقہ پی پی 130 کی پارٹی ٹکٹ کے امیدوار بھی ہیں۔ محمد نعیم بٹ آپ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کیلئے قربانیاں دینے والوں،پارٹی سے وفاداری نبھانے والوں میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔آج سے 27 سال پہلے طالب علمی کے زمانے سے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔میاں نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ(ن) کو مضبوط بنانے اور ووٹ بینک بڑھانے کیلئے بے مثال محنت کی اور قیادت کی طرف سے جو حکم ملا اس پر بھرپور طریقہ سے عمل کیا اپنی قیادت کی ہدایت پر تحریک نجات میں بھرپور حصہ لیا۔ دو سال بوگس مقدمات کا سامنا کیا۔ڈکٹیٹر کے دور میں تین بار پابند سلاسل کیا گیا۔1986ءسے 2013ءتک پارٹی اور پارٹی قیادت کے ساتھ غیر متزلزل ساتھ رہے کبھی ایک لمحے کیلئے پاﺅں میں لغزش نہ آئی۔ گزشتہ انتخابات میںکارکنوں کو امید تھی کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے پرانے وفادار ورکروں کو پارٹی ٹکٹ دئیے جائیں گے مگر افسوس ایسا نہ ہوسکا پھر ورکروں نے نواز شریف سے یہ امید لگائی کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی ورکروں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے مگر افسوس کا مقام ہے کہ قربانیاں دینے والے نظر انداز کئے گئے اور مفاد پرستوںکوٹکٹ دئیے جا رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ خدشہ ہوکہ ورکروں کو ٹکٹیں دینے سے سیٹوں سے ہاتھ نہ دھونا پڑے ایسا ہرگز نہیں ہے۔آپ ایک بار ورکروں کو40% ٹکٹوں کا کوٹہ دے کر دیکھیں تو نتیجہ آپ کی توقع سے بڑھ کرآئے گا۔ایسا نہ ہوکہ ورکر بنانے والی فیکٹریاں بند ہوجائیں اور ورکر پارٹی سے وفا نہ کریں۔ (محمد سجاد مغل ،ڈسکہ تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024