پاکستان اورانڈیا کے درمیان میچ میں جو ٹیم بھی پریشرکا بہترطورپرسامنا کرے گی، وہی جیتے گی۔ عمران خان اور کپل دیو
سابق پاکستانی کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان یہ میچ کسی بھی دوسرے مقابلے سے مختلف ہے اوراس کی وجہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میچ کے بارے میں پہلے سے پیشن گوئی کرنا بہت مشکل ہے اگرچہ بعض بڑے کھلاڑیوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ وہ اس بڑے مقابلے میں پریشر برداشت نہ کرسکیں اور قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے محروم رہیں اور کوئی عام کھلاڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کردے ۔ دوسری جانب سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ اگرچہ انڈیا کی باؤلنگ کمزور ہے لیکن وہ گزشتہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کو کامیابی کیلئے پاکستانی اٹیک کے سامنے بہت محنت کرنا ہوگی۔