ریسکیو 1122کی مثالی کارکردگی ۔ معیار پر بھرتی کا منہ بولتا ثبوت

29 مارچ 2010
مکرمی! ریسکیو 1122 کی مثالی کارکردگی اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے کہ ریسکیو 1122میں بھرتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں۔ دراصل ہر ناکام امیدوار یہی تصور کرتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پاک فوج کے بعد ریسکیو1122نے اپنے بھرتیوں کے نظام کو اس قدر جامع اور منظم بنایا ہے کہ صرف سب سے بہتر امیدوار ہی ریسکیو1122میں کامیاب ہو پاتے ہیں ۔ امیدواردرخواست فارم جمع کروانے سے پہلے میڈیکل اسکریننگ کرواتے ہیں اس کے بعد تحریری اور ذہنی ٹیسٹ کے دوران امیدوار وں کی ذہنی صلاحیتوں کا امتحان لیا جاتا ہے اور اس میں کامیاب ہونے والے امیدوار ہی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلائے جاتے ہیں۔ امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے دوڑمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار ہی انٹرویو کیلئے کامیاب ہوپاتے ہیں۔ہر مرحلے پر کامیاب امیدواروں کو باقاعدہ مطلع کیا جاتاہے اور اسی سلسلے میں لسٹیں متعلقہ اضلاع اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں آویزاں کی جاتی ہیں۔میرٹ پر تقرری اور معیاری تربیت ہی ریسکیو1122کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔ اسی کی بدولت سروس نے تمام اضلاع میں اپنے معیار اور رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 4,90,000سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے عوام کو احساسِ تحفظ فراہم کیا ہے۔ (ریسکیو 1122 لاہور)

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...