اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا منصوبہ تےارکرلیا:عبداللہ بن ابی سعود
کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے ) \\\"تنظیم مبصرین اسلامی \\\"کے ترجمان عبداللہ بن ابی سعود نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل نے آئندہ 14ماہ میں مقبوضہ بیت المقدس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ تےارکرلیاہے ۔ترجمان نے نوائے وقت اور وقت نیوز سے گفتگو میںاس حوالے سے عرب سربراہی کانفرنس کو سود مندقراردےتے ہوئے کہاکہ اس کی اہمےت کودیکھتے ہوئے یہ ذمہ داری صرف عربوں پر عائد نہیں ہوتی بلکہ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مسلم ممالک کے وزراءخارجہ کا ہنگامی طورپراجلاس بلایا جائے تاکہ مسلم دنیا اکٹھی ہوکر فلسطینیوں اور غزہ پٹی پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار اداکریں ۔سفارتی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے ایران اورکوےت نے فلسطین کے مسئلہ پر ہنگامی اجلاس کی میزبانی کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔