مسلم لیگ ن سعودی عرب کی تنظیم نو کردی گئی‘ مرزا الطاف صدر نامزد

29 مارچ 2010 (17:48)
طائف (ممتاز احمد بڈانی) مسلم لیگ ( ن ) سعودی عرب کی تنظیم نو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ( ن ) سعودی عرب کے ترجمان راجہ کمال اور راجہ محمد ریاض نے نوائے وقت کو بتایا کہ شاہد بٹ ایڈووکیٹ\\\' راجہ محمد ریاض\\\' چودھری جعفر حسین اور راجہ کمال و دیگر رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر سعودی عرب کے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔ مرزا الطاف حسین صدر \\\' جنرل سیکرٹری ممتاز کاہلوں\\\' چیف آرگنائزر راجہ کمال\\\' چیئرمین مسعود احمد پوری\\\' وائس چیئرمین چودھری سعید جٹ\\\' سینئر نائب صدر جعفر حسین اور شاہد بٹ جوائنٹ سیکرٹری\\\' مرزا امجد فنانس سیکرٹری\\\' چودھری وحید ایڈیشنل سیکرٹری\\\' سلیم ناز تعلقات عامہ\\\' چودھری اختر جاوید\\\' شاہد شبیر لنگڑیال جبکہ ذوالفقار علی بصرہ\\\' ملک محی الدین\\\' خواجہ محمد امجد اور محمد عثمان نائب صدور نامزد کئے گئے۔ راجہ محمد ریاض ایک بار پھر طائف کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ چھ ماہ قبل سعودی عرب کی مرکزی تنظیم نو کیلئے میاں محمد نوازشریف نے کیپٹن (ر) محمد صفدر\\\' احسن اقبال اور ڈاکٹر سعید الٰہی کی تین رکنی کمیٹی بنائی تھی جس نے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...