کراچی ( این این آئی) گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالد نے کہا ہے کہ کرپشن میں کمی، امن وامان کی بہتری اور تعلیم کے شعبے اور آمد ورفت کے ذرائع کی بہتری اور خواتین کی یونیورسٹی کا قیام میری بنیادی ترجیحات مےں شامل ہےں۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈاکٹر شمع خالد نے کہا کہ گلگت بلتستان کا پورا نظام نیا ہے۔ اس لئے باہمی مشاورت، محنت اور تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلے گلگت بلتستان کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کو اس بات کا شعور ہی نہیں کہ وہ پاکستانی ہیں۔ حکومت نے نئے نظام کے ذریعے خطے کے عوام کےلئے بہت کچھ دیا ہے۔ اب ہم نے کام کرکے بتانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کرپشن ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024