لاہور : میناروں پر پابندی اور خاکوں کے خلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا مظاہرہ

29 مارچ 2010
لاہور (آن لائن) لاہور پریس کلب کے باہر ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے مینارز، متعدد ممالک میں پردے سکارف پر پابندی ، ڈنمارک اور سویڈن میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مولانا پیر سلمان منیر کی قیادت میں مظاہرہ کیا اور امریکہ اور یورپ کے اسلام ومسلم دشمنی اور دہرے معیار کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی، انہوں نے معاملے پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی پر سخت احتجاج کیا۔ دفاع اسلام مظاہرہ سے علامہ ممتاز اعوان، مفتی سیف اللہ خالد، شیخ محمد سفیر، قاری حنیف ربانی، مولانا حسین اعوان، حافظ علی یزدانی، علامہ عبدالنعیم نعمانی، مولانا عمر حیات فاروقی، زبیر ورک اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔