ملتان : پیپکو نے پی ایس او کو 4 ارب کی ادائیگی کر دی

29 مارچ 2010
ملتان (نیوز رپورٹر) پیپکو نے فیول سپلائی کی مد میں پی ایس او کو 4 ارب روپے کی رقم ادا کر دی ہے جبکہ آج 29 مارچ کو مزید 2 ارب روپے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 26 مارچ 2010ءتک پی ایس او نے سرکاری اداروں اور محکموں سے 110 ارب روپے کے بقایا جات وصول کرنے تھے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ایس او کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے 45 ارب روپے کی فوری ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں 25 ارب روپے کی رقم پی ایس او کو ادا کی جائے گی۔