آئینی اصلاحات: وزیر اعظم نے رضا ربانی کو سیاسی اتفاق رائے کےلئے مکمل اختیار دیدیا

29 مارچ 2010
اسلام آباد(ثناءنےوز ) سینیٹر میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ سے 18 ویں ترمیم کی منظوری تک پارلیمانی کمیٹی برائے آئینی اصلاحات میں شامل جماعتوں سے قریبی رابطے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ کمیٹی میں شامل جماعتوں سے مسلسل رابطوں میں ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سیاسی و جمہوری قوتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لیے رضا ربانی کو حکومت کی جانب سے مکمل اختیار دیا ہے ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،سینیٹر میاں رضا ربانی کے حوالے سے پراعتماد ہیں کہ وہ جلد معاملے کو سنبھال لیں گے۔