اوباما مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے کیلئے کردار ادا کریں : عرب لیگ

29 مارچ 2010
سرطے (اے ایف پی) لیبیا میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر اوباما مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے کے لئے کردار ادا کریں ۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ عرب رہنما اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے سمیت امن کے متعلق امکانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے شہر سرطے میں عرب سربراہ کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز اسرائیل سے امن کے متعلق مختلف امکانات کے ساتھ اس فیصلے کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں کہ فلسطینیوں پر صیہونی فوج کے مظالم کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے۔ اسرائیل نے امریکہ سمیت عالمی دباو کو مسترد کر دیا ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی جس میں فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے‘ رملہ میں یونیسکو کا مشن قائم کرنے کے ساتھ امریکی صدر براک اوباما سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی صورت میں اسے ویٹو نہ کرے۔ عرب رہنما پہلے روز اسرائیلی مظالم‘ یہودی بستیوں کی مذمت کر چکے ہیں۔ عرب لیگ کا اجلاس ختم ہو گیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...