کراچی : مسلم لیگ کو شریف خاندان تک محدود کر دیا گیا ہے: علیم عادل

29 مارچ 2010
کراچی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر علیم عادل شیخ نے خبردار کیا ہے کہ 1906ءمیں قائم مسلم لیگ کو شریف خاندان کی ذاتی پارٹی بنادیا گیا ہے۔ یہ پارٹی نوارشریف شہباز شریف کے خاندان تک محدود ہے۔ جاوید ہاشمی اورغوث علی شاہ کی قربانیوں کو نظر انداز کردیاگیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے این آر او پر پرویز مشرف سے اختلافات کیا ۔ ہم 2007ء سے پرویز مشرف کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ہماری مخالفت اصولی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 17ویں ترمیم کے خاتمہ پر اچانک یوٹرن سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا قوم کو بُری طر ح مایوس کیا ہے۔
علیم عادل شیخ نے کہا نوازشریف کی منافقت کی سیاست کا یہ ثبوت ہے کہ وزیراعظم سے مل کر پھول ان کے منہ سے جھڑتے ہیں۔ نوازشریف کی ترجیح ڈار اور بٹ ہیں پریس کانفرنس میںبابر قائم خانی‘ رکن الدین میراین‘ بانو صدیقی‘ خان بہادر شر‘ طارق سید اور حفیظ تبسم موجود تھے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...