ماسکو (اے پی پی) روس کے مرکزی بینک نے معیشت کو بحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے بنیادی شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ مرکزی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو قرضوں تک رسائی دینے کیلئے بنیادی شرح سود کو 0.25 فیصد کم کرکے تاریخ کی پست ترین سطح 8.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاشی بحالی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے افراط زر کے بڑھنے کے خدشات کو پس پشت ڈال کر بنیادی شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024