کراچی : ڈالر کی قدر میں یورو کے مقابلے میں نمایاں اضافہ

29 مارچ 2010
کراچی (آن لائن) ڈالر کی قدر میں یورو کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی کرنسی کی قدر پورے ہفتے کے دوران اعشاریہ نو فیصد بڑھی اور ایک اعشاریہ تین پانچ تین صفر سے ایک اعشاریہ تین چار ایک صفر ڈالر فی یورو پر آ گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یونان کی معاشی مشکلات کے باعث یورو میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوئی ہے۔