ملتان (نیوز رپورٹر) کینٹ ریلوے سٹیشن ملتان پر تیزگام کی اے سی کوچ خراب ہونے پر مسافروں نے ہنگامہ کردیا، تفصیل کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی8 ڈاﺅن تیز گام کی اے سی کوچ نمبر 11220 خراب ہوگئی تھی، شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین اور بچے بے حال ہوگئے اور سٹیشن سٹاف کی محکمانہ غفلت کے خلاف احتجاج کرتے رہے، مجاز عملہ نے بوگی درست کرنے کی بجائے اسے ٹرین سے الگ کردیا اور مسافروں کو دیگر بوگیوں میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی گئی اس پر مسافروں نے احتجاج کیا اور کئی مسافر ٹکٹ واپس کرکے چلے گئے- شیر شاہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر لوڈ ویگن خراب ہوجانے کے باعث ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی پاکستان ایکسپریس، خیبر میل، زکریا ایکسپریس اور دیگر مسافر ٹرینوں کو مظفر آباد، شیر شاہ میں گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، ریلوے پولیس نے گاڑی کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے-
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38