ملتان : کرکٹ کے فروغ کیلئے ملک بھر میں کوچنگ کے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

29 مارچ 2010
ملتان (سپورٹس رپورٹر) نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے ملک بھر میں ریجنل سطح پر گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے باقاعدہ کوچنگ کے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت کھلاڑیوں کو کلبز سکولز اور کالجز کی سطح تربیت دی جائیگی اور ضلعی سطح پر ان کوچز کے ذریعے تمام میچز کی مانیٹرنگ کی جائیگی اس ضمن میں ڈائریکٹر گیمز ڈویلپمنٹ این سی اے انتخاب عالم نے تمام ریجن کو مراسلہ جاری کردیا ہے اور تمام ریجنل کوچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ریجنر کی ضروری معلومات ارسال کریں گے جس کے بعد دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے تمام کوچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیمپ اور اپنے دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ کرکٹ کے فروغ کے پلان کو مکمل کیا جا سکے کوچز کی حاضری بذریعہ کرکٹ سٹیڈیم منیجرز کی جائیگی جو کوچز کی کارکردگی اور حاضری کا چیک اینڈ بیلنس کا ریکارڈ رکھیں گے۔