قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وزارت دفاع سے آپریشن راہ نجات کی تفصیلات مانگ لیں

29 مارچ 2010
اسلام آباد (ثناءنےوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع و دفاعی پیداوار نے وزارت دفاع سے جنوبی وزیرستان آپریشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع و دفاعی پیداوار نے وزارت دفاع سے کل منگل کو کمیٹی کے اجلاس میں جنوبی وزیرستان آپریشن کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔ اس ضمن میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید اطہر علی سمیت متعلقہ حکام کو کمیٹی میں بلایا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے حکام کو قائمہ کمیٹی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں آپریشن راہ نجات کے بارے میں بریفنگ دیں گے ۔