کور ہیڈکوارٹر میں 48 آفیسرز،جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا

29 مارچ 2010
لاہور (اے پی پی) کور ہیڈکوارٹر لاہور میں اتوار کو عسکری اعزازات دیئے جانے کی تقریب ہوئی جس میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل اعجاز احمد بخشی مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے 48 آفیسرز‘ سردار صاحبان اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا ۔ یہ اعزازات پاک فوج کے سپوتوں کو ان کی لازوال خدمات کے پیش نظر دیئے گئے۔ تمغہ بسالت کا اعزاز بریگیڈئر محمد سلیم‘ لیفٹیننٹ کرنل مبشر حسن‘ میجر ساجد الیاس، کیپٹن وقاص راشد، کیپٹن سفر خان‘ کیپٹن اعجاز شاہ اور سپاہی اسبار خان نے وصول کیا۔ بعداز شہادت تمغہ بسالت کا اعزاز میجر سرمس رﺅف شہید، رسالدار محمد خان‘ حوالدار محمد قاسم، حوالدار عبدالرﺅف‘ حوالدار پرویز اقبال‘ حوالدار عبدالرحمن‘ نائک طارق انجم‘ نائےک شاہد رسول‘ پاکستان رینجرز (پنجاب) کے لانس نائیک محمد نواز‘ لانس نائیک غلام نبی‘ لانس نائیک محمد ارسلان سجاد‘ لانس نائیک نوید حسین‘ لانس نائیک سرفراز حسین‘ سپاہی خالد حسین‘ سگنلز کے غضنفر خان‘ سپاہی شکیل احمد‘ سپاہی افتخار احمد‘ سپاہی ظفر اقبال‘ سپاہی محمد رضوان‘ سپاہی غلام جیلانی‘ سپاہی افتخار احمد اور سپاہی عارف حسین شہید کے لواحقین نے وصول کئے۔ تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنےوالوں میں لیفٹیننٹ کرنل مسعود خان‘ لیفٹیننٹ کرنل اظہر اعظم‘ لیفٹیننٹ کرنل عرفان عباس‘ لیفٹیننٹ کرنل الحاج طارق محمود‘ لیفٹیننٹ کرنل محمد مشتاق‘ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ جہانگیر‘ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمن‘ لیفٹیننٹ کرنل محمد ندیم‘ لیفٹننٹ کرنل رانا جاوید‘ لیفٹیننٹ کرنل خالد پرویز‘ لیفٹیننٹ کرنل ظفر خورشید‘ لیفٹیننٹ کرنل عرفان علی شیخ‘ لیفٹیننٹ کرنل مونا ظفر‘ لیفٹیننٹ کرنل بیگم جان خٹک‘ میجر محمد اویس فاروقی‘ میجر شیر محمد خان‘ میجر ندیم بابر اور میجر محمد شجاع شامل ہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جنرل آفیسرز کمانڈنگ میجر جنرل رضا محمد اور میجر جنرل مظہر جمیل کے علاوہ لاہور گیریژن کے افسران‘ سردار صاحبان‘ جوانوں اور اعزازات پانےوالوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔