لاہور میں 22 ڈاکے‘ کار سوار تین خاندان لٹ گئے‘ راہگیر زیورات اور نقدی سے محروم

29 مارچ 2010
لاہور (نمائندہ خصوصی )صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروںنے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون ، کاروں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ بتایا جاتا ہے جوہر ٹاﺅن کے علاقے جی او آر میں ڈاکوﺅںنے سید رضا طاہر کی کار سوار فیملی کو اسلحہ کے زور پر روک کر 5 لاکھ روپے کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، شاہدرہ میںڈاکو محمداسلم نے تین ساتھیوں سے مل کر خادم حسین کے گھر سے 5تولے طلائی زیورات ، 17ہزار روپے لوٹ لئے۔ کاہنہ میں ڈاکوﺅںنے مصطفی سبحانی کی کار سوار فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی لوٹ لی، ہنجروال میں ڈاکٹر عاشق کے چوکیدار اللہ دتہ کو رسیوں سے باندھ کر5 لاکھ روپے مالیت کے مویشی لے گئے۔ جوہر ٹاﺅن میں راحت کے گھر سے 2لاکھ نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے، گلشن راوی میں نور محمد کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے طلائی زیورات ، شمالی چھاﺅنی میں جمشید کے گھر سے 2لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ اور طلائی زیورات ، نصیر آباد میں ذیشان کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی او رموبائل فون، کوٹ لکھپت میں طارق محمو دکی موٹر سائیکل نمبر ایل ای ایم 5601، موبائل فون اور سات ہزار روپے نقدی ، غازی آباد میں محمد علی اور ا سکی کار سوار فیملی سے 25ہزار روپے، فیکٹری ایریا میں ذیشان بٹ سے ایک ہزار روپے‘ موبائل فون، ڈیفنس میں ملک فیصل سے 5300روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں جاوید سے 12ہزار‘ موبائل فون، شفیق آباد میں چنگ چی سوار حافظ میر معاویہ اور دیگر سواریوں سے 11ہزار اور 3موبائل، شمالی چھاﺅنی میں تےن گھریلو ملازمائیں حلیمہ ،سکینہ اور رضیہ صحافی خواجہ خالد آفتاب کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ چوری کرکے لے گئیں، سبزہ زار میں تین گھریلو ملازمائیں آمنہ وغیرہ گھر سے 4لاکھ روپے کے زیورات ، نقدی لیکر فرار ہو گئیں، شاہدرہ میں کامران سے 12ہزار ، موبائل فون،گارڈن ٹاﺅن حبیب ، ڈیفنس بی اسلم سے ہزاروں روپے اور نقدی ، اقبال ٹاﺅن میں کاشف سے موبائل فون او رنقدی چھین لی گئی، ریس کورس ، ڈیفنس اے ، ہربنس پورہ ، لیاقت آباد ، نصیر آباد اور ٹاﺅن شپ سے کاریں جبکہ لوئر مال ، نولکھا ، مزنگ، سمن آباد اور چوہنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔