ایران میں نوروز سربراہ اجلاس: کرزئی سمیت چھ ملکوں کے سربراہوں کی شرکت

29 مارچ 2010
تہران (آئی این پی) ایران نے انوکھی سفاتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن نوروز سربراہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ افغان صدر حامد کرزئی سمیت پڑوسی ممالک کے رہنماوں نے شرکت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی میزبانی میں تہران میں ہونے والے نوروز سربراہ اجلاس میں ایران کے چھ پڑوسی ممالک کے رہنما شریک ہوئے جن میں افغانستان کے صدر کرزئی کے علاوہ عراقی صدر جلال طالبانی، ترکمان صدر گربنگولی مردی مخمدوف، تاجک صدر امام علی رحمان، ترک نائب وزیراعظم جیمل چی چیک اورآذربائیجان کے نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ نوروز محبت اور سماجی روابط بڑھانے کا ذریعہ ہے اور جشن نوروز کیلئے علاقائی رہنماوں کے جمع ہونے سے آپس میں تعلقات میں مزید مضبوط ہونگے۔