کابل: بم دھماکوں سے 5 بچوں سمیت 11شہری جاں بحق

29 مارچ 2010
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکوں سے 5 بچوں سمیت 11 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہرات میں 5 بچے اور ہلمند میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر افغان صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجیوں کی جگہ امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے ۔ برطانوی اخبار کے مطابق رواں سال کے وسط میں ہلمند میں تعینات 10 ہزار برطانوی فوجیوں کی جگہ امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے ۔ افغانستان میں اتحادی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ امریکی فوجی ہلمند کا کنٹرول سنبھالیں گے ۔ جبکہ برطانوی فوجیوں کو قندھار ‘ اردگان اور زابل میں تعینات کیا جائے گا ۔