ملتان : پاور لومز لیبر یونین نے بھی ہڑتال کی کال کی حمایت کر دی

29 مارچ 2010
ملتان (سٹاف رپورٹر) پاور لومز لیبر یونین کے مرکزی صدر محمد اکرم نوری نے فیصل آباد اور ملتان کے پاور لومز مالکان کی جانب سے 30 اپریل کو اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی کئی کئی گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ نے پاور لومز کی صنعت کو تباہ کر دیا ہے۔ پاور لومز تیزی سے بند ہو رہی ہیں اور محنت کش بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ دی تو پاور لومز کے مزدور بھی مالکان کے ساتھ احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں گے۔