ملتان (نمائندہ خصوصی) سورج میانی کے علاقے سے پولیس نے ایک مشکوک امریکی شخص کو حراست میں لے لیا۔ شلوار قمیض میں ملبوس امریکی شہری جیک رچرڈ تھامس سورج میانی میں ایک دربار میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ علاقے کے لوگوں نے اسے پکڑ کر زدوکوب کیا اور صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی شہری جیک رچرڈ نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اس کے چہرے پر ہلکی داڑھی تھی اور سر پر سندھی ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ اس کی مشکوک حرکات اور دربار میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ سے لوگوں نے اسے قابو کر لیا اور اسے صدر پولیس کے حوالے کر دیا جسے پولیس نے تفتیش کے بعد رہا کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جیک کا تعلق کیلی فورنیا امریکہ سے ہے اور وہ ریسرچ کے سلسلے میں پاکستان آیا ہوا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024