لاہور: کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے 75 لاکھ روپے کا سامان برآمد کر لیا

29 مارچ 2010
لاہور (خبر نگار) کسٹمز اینٹی سمگلنگ لاہور نے پشاور سے آنیوالی بس کو شیراکوٹ پر روک کر 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز وقار یوسف کو ملنے والی اطلاع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ منور خان‘ انسپکٹر عرفان ممتاز‘ چودھری سلیم نے پشاور سے آنیوالی بس نمبر 2757 کو روک کر تلاشی لی تو بس میں سے 27 ہزار میٹر کپڑے کے 850 تھان‘ بھارتی تمباکو گورو کے 2000 ڈبے اور پردہ و صوفہ کلاتھ قبضہ میں لیکر 3 ملزمان باقی خان‘ عمر علی اور بہار علی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان بس کی سیٹوں اور سیٹوں کے اوپر سامان دھڑلے سے لیکر آ رہے تھے۔