A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

پاکستان سے 400 مجاہدین مقبوضہ کشمیر داخلے کی کوشش کر رہے ہیں: بھارتی افسر

29 مارچ 2010
سری نگر (ثناءنےوز) بھارت نے کنٹرول لائن پر مزید فوج تعینات کرنے کے لیے بہانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی علاقہ سے چار سو مسلح مجاہد وادی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں،جن کا مقابلہ کرنے کے لئے کنڑول لائن پر مزید فوج بھیجی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی پندرہویں کور کے بریگیڈئیر گرمیت سنگھ نے اتوار کو پریس کانفرنس میںالزام لگایا کہ اس سال کنٹرول لائن پر پہلی دراندازی چھبیس مارچ کو کپواڑہ میں ہوئی‘ آٹھ مجاہدین کو شہیدکیا جبکہ باقی سات زخمی حالت میں واپس چلے گئے‘۔فوجی افسر نے لگایا کہ فی الوقت کشمیر میں کنٹرول لائن سے ملحقہ بالائی خطوں میں بارہ سے پندرہ فٹ برف جمی ہوئی ہے، اس کے باوجود پاکستانی علاقے میں بیس مقامات پر چار سو مسلح مجاہد وادی میں داخل ہونے کے لئے تیار ہیں۔برےگیڈئرکے مطابق کنٹرول لائن پر دراندازی میں اضافہ کی اطلاعات ملتے ہی فوج نے پوری سرحدی پٹی پر دفاعی ڈھانچہ کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سات سو چالیس کلومیٹر لمبی کنٹرول لائن پر لگی خار دار تار کی مرمت کی گئی ہے اور دراندازی کے تمام ممکنہ راستوں پر اضافی ناکہ بندی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ سنگھ نے مزید بتایا کہ فی الوقت وادی کشمیر میں دو سو اسی سے تین سو تک کی تعداد میں مسلح مجاہد سرگرم ہیں، جو فوج اور نیم فوجی عملہ پر حملے کرتے ہیں‘ خفیہ اطلاعات ہیں کہ مجاہدین اس سال موسم گرما میں اپنی کارروائیوں میں اضافہ کریں گے۔