لاہور + کراچی (نیوز ایجنسیاں) کراچی سے 30مارچ 2003ءکو ڈاکٹر عافیہ کے اغواءاور 3معصوم بچوں کی گمشدگی کو کل 7سال مکمل ہورہے ہےں۔ 30مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی اور بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستانی قوم، سماجی جماعتوں، وکلاءوصحافی برادری، طلبہ ومزدور تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30مارچ کو ”یوم سیاہ“ مناکر ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کریں اور ان کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے آواز بلند کریں۔ کل احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہونگی، گاڑیوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔ دریں اثناء لاپتہ افراد کے بازیابی کے لیے سر گرم این جی او پبلک سروس پاکستان (ڈی ایچ آر اینڈ پی کے ) نے اعلان کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور عافیہ کی رہائی تک مئی کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ یہ اعلان پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے دوران آمنہ مسعود جنجوعہ نے کیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024