بھارت کا 24 گھنٹوں میں ایک اور جوہری میزائل کا تجربہ، اگنی ون 700 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے

29 مارچ 2010
نئی دہلی (مانیٹرنگ نیوز + جی این آئی) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 700 کلومیٹر تک مار کرنےوالے جوہری مےزائل اگنی ون کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ اتوار کی صبح دوپہر ایک بجکر پانچ منٹ پر ریاست اڑیسہ کے ویہلر جزیرے سے بھارتی فوج نے کیا۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ تجربہ مکمل طور سے کامیاب رہا ہے۔ 24 گھنٹے میں بھارتں کا یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے۔