اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر سلطان احمد چاولہ نے شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے فیصلہ کو صنعتی ترقی کیلئے مایوس کن قرار دیا ہے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے دباﺅ میں آ کر شرح سود میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے صنعت کاروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود کی وجہ سے صرف کاروبار ہی ختم نہیں ہو رہے بلکہ متعدد صنعتیں بھی بند ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان بزنس میں انٹلیکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کی بقاءکیلئے شرح سود میں فوری کمی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداوار کی لاگت پہلے ہی بڑھ چکی ہے اور برآمد کنندگان کو عالمی مارکیٹ میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38