حکومت کسانوں سے 40 لاکھ ٹن گندم خریدے گی: ندیم کامران

29 مارچ 2010
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ رواں سال کسانوں سے 120 ارب روپے کی لاگت سے چالیس لاکھ ٹن گندم سرکاری سطح پر خریدی جائے گی جبکہ حکومت کے پاس 27 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اسوقت 94 ارب روپے کی گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے اصولی سیاست کیوجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔