گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی و ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی‘ یورپ میں مندے کا رجحان رہا

29 مارچ 2010
لندن (آن لائن) اس ہفتے یونان قرض بحران پر یورپی یونین کی جانب سے فیصلے کے بعد امریکہ اور ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی جبکہ یورپی مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی اس ہفتے ڈاﺅجونز انڈسٹریل انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10850 پوائنٹس اور ایس اینڈ پی انڈیکس میں 0.86 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ اس ہفتے یورپی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھاگیا۔ برطانیہ کا فٹی انڈیکس 0.43 فی صد اضافے کے ساتھ 5703 پوائنٹس پر بند ہوا فرانس کا سی اے سی انڈیکس میں 0.29 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس انڈیکس میں 0.21 فی صد کمی کے بعدبالترتیب 3989 اور 6120 پوائنٹس پر بند ہوا اس کے برعکس ہفتے کے اختتام پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا جاپان کانکئی انڈیکس 168 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 10996 پوائنٹس پر بند ہوا ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس‘ چین کے شنگھائی انڈیکس میں بالترتیب 275 اور 40 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اس کے علاوہ بھارت کا بی ایس ای سنیسکس 30 انڈیکس0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 17645 پوائنٹس پر بند ہوا۔