آئی سی سی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : پاکستان کی 14 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

29 مارچ 2010
لاہور(سپورٹس رپورٹر) اگلے ماہ ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 14 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ثنا میر کپتان جبکہ نین عابدی ان کی نائب ہوں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں بتول فاطمہ، ساجدہ شاہ، بسمہ معروف، ارمان خان، عروج ممتاز خان، ندا رشید، اسماویہ اقبال، قنیتہ جلیل، ثانیہ اقبال خان، سعدیہ یوسف، جویریہ ودود اور رابعہ شاہ شامل ہیں۔ پی سی بی ویمن ونگ کی جانب سے چار ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں زیبا منظور حسین، معصومہ جنید فاروقی اور رابعہ بتول شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے لیے قومی ویمن ٹیم کی مینجمنٹ میں عائشہ عشر مینجر، منصور رانا کوچ، یاسر ملک ٹرینر جبکہ ہما فاطمہ فزیوتھراپسٹ ہوں گی۔